Saturday , April 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / جیک سیمی فائنلزمیں داخل،فیڈرر کی پیشقدمی

جیک سیمی فائنلزمیں داخل،فیڈرر کی پیشقدمی

لندن۔17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) اے ٹی پی ورلڈ ٹور ٹینس ٹورنمنٹ میں امریکہ کے جیک سوک نے جرمنی کے الیگزینڈر زیروف کو سخت مقابلے میں شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ اے ٹی پی ٹینس ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل میں رسائی کی لڑائی میں امریکہ کے جیک سوک اور جرمنی کے الیکزینڈر زویروف مد مقابل ہوئے ، امریکی کھلاڑی نے پہلے سیٹ میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 6-4 سے کامیابی حاصل کی۔خطاب کے مضبوط دعویدار جرمن کھلاڑی زیروف نے واپسی کی اور 6-1 سے باآسانی دوسرا سیٹ جیت لیا۔ تیسرے سٹ میں سخت مقابلے کے بعد امریکہ کے جیک سوک نے 6-4 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے زیروف کے سال کے اختتام پر ایک اور خطاب کی امیدیں ختم کردی۔قبل ازیں راجر فیڈرر نے ٹورنمنٹ میں اپنے ناقابل تسخیر موقف کو برقرار رکھتے ہوئے گروپ مرحلے کے آخری مقابلے میں ومبلڈن کے فائنلسٹ مارین چیلیچ کو پہلا سٹ گنوانے کے باوجود 6-7 (5-7) 6-4 6-1 سے شکست دی۔فیڈرر اور چیلیچ ومبلڈن کے فائنل میں بھی آمنے سامنے ہوئے تھے اور وہاں بھی فیڈرر نے کامیابی حاصل کی تھی ۔گروپ مرحلے کا مقابلہ دونوں کھلاڑیوں کے لئے غیر اہم تھا کیونکہ ایک جانب فیڈرر اپنے ابتدائی دونوں مقابلوں میں فتوحات کے ذریعہ پہلے ہی سیمی فائنلز میں رسائی حاصل کرلی تھی جبکہ چیلیچ ابتدائی دونوں مقابلوں میں ناکامی کے بعد ٹورنمنٹ سے باہر ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT