Sunday , September 23 2018
Home / سیاسیات / جیہ بچن ایک بار پھر ایس پی کی راجیہ سبھا امیدوار

جیہ بچن ایک بار پھر ایس پی کی راجیہ سبھا امیدوار

لکھنو 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)سماجوادی پارٹی ( ایس پی) نے جیا بچن کو ایک بار پھر راجیا سبھا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سماجوادی پارٹی نے جیا بچن کو ایک بار پھر امید وار بنایا ہے ۔ سماجوادی پارٹی کے کرن نندا،درشن سنگھیادو،نریش اگروال اور آلوک تیواری کی راجیہ سبھا کی رکنیت کی مددت 2 اپریل کو ختم ہو رہی ہے ۔ ریاستی اسمبلی میں پارٹی کے صرف 47 رکن ہیں۔اس طاقت پر پارٹی صرف ایک امیدوار ہی جتا سکتی ہے ۔ ایک راجیہ سبھا کی ایک سیٹ کے لئے 37 ایم ایل کے ووٹ لازمی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ جیا بچن کے شوہر مشہور فلم ایکٹر امیتابھ بچن سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو سے دو بار ملاقات کرچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT