Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / جیہ للتا کی موت کی تحقیقات کیلئے دائر کردہ درخواست مسترد

جیہ للتا کی موت کی تحقیقات کیلئے دائر کردہ درخواست مسترد

نئی دہلی، 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلی جے جیہ للتا کی موت کی تحقیقات سی بی آئی سے کرانے کی درخواست آج مسترد کردی۔جسٹس پناکي چندر گھوش اور جسٹس روھنٹن ایف نریمن کی بینچ نے آل انڈیا انا دراوڑ منیتر کژگم (انا ڈی ایم کے ) کی رہنما ششی کلا پشپا کی درخواست یہ کہتے ہوئے مسترد کر دی کہ اِس کی کوئی ٹھوس بنیاد نہیں ہے۔ بنچ نے کہا ”ہم اس عرضی کو مسترد کرتے ہیں‘‘۔محترمہ پشپا کی جانب سے موجود ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ سے کہا ’’جے للتا بالکل صحت مند تھیں۔ ہمیں اچانک معلوم ہوا کہ وہ اس دنیا میں نہیں ہیں۔ چنانچہ عدالت سے درخواست ہے کہ وہ جے للیتا کی موت کی تحقیقات سی بی آئی سے کرائے جانے کا حکم دے ‘‘۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT