Monday , August 20 2018
Home / ہندوستان / جیہ للیتاکی پوس گارڈن رہائش گاہ پر انکم ٹیکس کی چھاپہ مارکارروائی

جیہ للیتاکی پوس گارڈن رہائش گاہ پر انکم ٹیکس کی چھاپہ مارکارروائی

چینائی۔ 18 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) محکمہ انکم ٹیکس کے افسروں نے جیہ للیتاکی پوس گارڈن میں واقع رہائش گاہ پرچھاپہ مارکارروائی کی ہے ۔انکم ٹیکس کے افسروں نے ششی کلاکے دوکمروں اور جیہ للیتاکے دفترپربھی چھاپے مارے ۔یہ چھاپہ مارکارروائی گذشتہ شب کی گئی ۔ افسروں کاکہنا ہے کہ اے آئی اے ڈی ایم کے لیڈرششی کلاکے کمروں سے انھوں نے لیپ ٹاپ،ڈیسک ٹاپ اورچندعدد پن ڈرائیوس بھی برآمدکئے ہیں۔ششی کلا کے حامیوں اور جیہ للیتا کے رشتہ داروں کاکہنا ہے کہ یہ غیرقانونی چھاپہ مار کارروائی ہے ۔ جیہ للیتا کی بھتیجی دیپا جئے کمارکوچھاپہ مارکارروائی کے دوران پوس گارڈن سے پانچ سومیٹرکے فاصلے پرروک لیاگیاتھا۔دیپانے کہاکہ یہ چھاپہ مارکاروائی ششی کلا اوران کے اہل خانہ کی سازش کانتیجہ ہے ۔انھوں نے بتایاکہ چھاپوں سے متعلق کوئی بھی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔یہ غیرقانونی ہے اورمیں اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گی۔دیپانے الزام لگایاہے کہ محکمہ انکم ٹیکس کے افسروں نے ہمارے اثاثہ جات کونقصان پہنچایاہے ۔

TOPPOPULARRECENT