Thursday , June 21 2018
Home / ہندوستان / جیہ للیتا ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

جیہ للیتا ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

نئی دہلی ۔ /9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف منسٹر ٹاملناڈو جیہ للیتا ضمانت کیلئے آج سپریم کورٹ سے رجوع ہوئیں ۔ انہیں غیرمحسوب اثاثہ جات مقدمہ میں جیل کی سزاء اور بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ۔ اس وقت وہ جیل میں ہے اور کرناٹک ہائیکورٹ نے ان کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔ اناڈی ایم کے سربراہ نے ہائیکورٹ کے حکم کو چیالنج کیا اور عدالت سے اس

نئی دہلی ۔ /9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف منسٹر ٹاملناڈو جیہ للیتا ضمانت کیلئے آج سپریم کورٹ سے رجوع ہوئیں ۔ انہیں غیرمحسوب اثاثہ جات مقدمہ میں جیل کی سزاء اور بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ۔ اس وقت وہ جیل میں ہے اور کرناٹک ہائیکورٹ نے ان کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔ اناڈی ایم کے سربراہ نے ہائیکورٹ کے حکم کو چیالنج کیا اور عدالت سے اس درخواست کی جلد از جلد سماعت کی خواہش کی ۔ جیہ للیتا نے کہا کہ انہیں اس مقدمہ میں صرف 4 سال کی سزاء سنائی گئی ہے اور وہ کئی عوارض کا شکار ہیں ۔ چنانچہ انہیں فوری راحت ملنی چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت چیف منسٹر انہوں نے کبھی اپنے اختیارات کا بیجا استعمال نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سابق چیف منسٹر کے ساتھ ساتھ ایک سینئر سٹیزن اور خاتون ہونے کی بنا انہیں جیل سے رہا کیا جانا چاہئیے ۔

جیہ للیتا کی برطرفی کیخلاف
درخواست مسترد
چینائی 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مدراس ہائیکورٹ نے آج ایک درخواست مفاد عامہ کو مسترد کردیا جس میں ٹاملناڈو کی سابق چیف منسٹر جیہ للیتا کی برطرفی کو چیلنج کیا گیا تھا۔ دریں اثناء نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے بموجب ٹاملناڈو کی سابق چیف منسٹر جئے للیتا نے جو قید میں ہیں، اور جن کی ضمانت پر رہائی کی درخواست کرناٹک ہائیکورٹ نے مسترد کردی ہے، آج سپریم کورٹ سے رجوع ہوگئیں۔ انا ڈی ایم کے سربراہ نے ہائیکورٹ کے فیصلہ کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ اُن کی ضمانت پر رہائی کی درخواست کی عاجلانہ بنیادوں پر سماعت کی جائے۔

جیہ للیتا کی گرفتاری سے دلبرداشتہ 154 حامیوں کی موت
چینائی ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) انا ڈی ایم کے سربراہ جیہ للیتا کی گرفتاری سے صدمہ سے دوچار تقریباً 154 حامیوںکی موت واقع ہوئی ہے۔ پارٹی نے آج یہ دعویٰ کیا۔ اناڈی ایم کے کی جانب سے مختلف اضلاع سے موصولہ اطلاعات کی بنیاد پر جمع اعداد و شمار کے مطابق 27 ستمبر کو جیہ للیتا کو سزاء سنائے جانے اور ان کی گرفتاری کے بعد ٹاملناڈو کے مختلف حصوں میں قلب پر حملہ کی وجہ سے 113 افراد کی موت واقع ہوئی۔ پارٹی نے ان تمام کے نام اور پتے بھی جاری کئے ہیں۔ بتایا گیا کہ 14 افراد نے خودسوزی کرلی ، 15 نے خودکشی کی اور 7 افراد نے مایوس ہوکر زہر پی لیا۔

TOPPOPULARRECENT