Thursday , June 21 2018
Home / Top Stories / جیہ للیتا کو بری کئے جانے پر ٹاملناڈو میں جشن

جیہ للیتا کو بری کئے جانے پر ٹاملناڈو میں جشن

چنائی/ نئی دہلی 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انا ڈی ایم کے ورکرس نے آج پارٹی سربراہ جیہ للیتا کو کرناٹک ہائی کورٹ کی جانب سے بری قرار دیئے جانے کے بعد زبردست جشن منایا اور آتشبازی کا مظاہرہ کیا ۔ جیہ للیتا کی رہائش گاہ کے باہر‘ پارٹی آفس اور سارے ٹاملناڈو میں انا ڈی ایم کے حامیوں نے اس فیصلہ پر خوشی منائی ۔ آج جیسے ہی عدالت کا فیصلہ سنایا گیا

چنائی/ نئی دہلی 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انا ڈی ایم کے ورکرس نے آج پارٹی سربراہ جیہ للیتا کو کرناٹک ہائی کورٹ کی جانب سے بری قرار دیئے جانے کے بعد زبردست جشن منایا اور آتشبازی کا مظاہرہ کیا ۔ جیہ للیتا کی رہائش گاہ کے باہر‘ پارٹی آفس اور سارے ٹاملناڈو میں انا ڈی ایم کے حامیوں نے اس فیصلہ پر خوشی منائی ۔ آج جیسے ہی عدالت کا فیصلہ سنایا گیا پارٹی کارکن خوشی کے عالم میں سڑکوںپر نکل آئے اور اپنی خواہش پوری ہونے پر ناریل پھوڑے‘ روایتی موسیقی کی دھن پر رقص کرنے لگے اور آتشبازی کا مظاہرہ کیا ۔ آج سارے ٹاملناڈو اور بالخصوص بڑے شہروں و ٹاون میں جشن کا ماحول دکھائی دے رہا تھا جہاں لوگ عوامی مقامات‘ بس اسٹانڈس اور ریلوے اسٹیشنس پر مٹھائیاں تقسیم کررہے تھے۔ بعض کارکنوں کو یہ کہتے سنا گیا کہ ہماری دعا قبول ہوئی ۔ حکمراں جماعت کی حلیف آل انڈیا سمستھوا مکل کاچی سربراہ سرت کمار نے عدالتی فیصلہ کا خیر مقدم کیا اور خوشی کا اظہار کیا ۔اناڈی ایم کے کارکنوں نے ریاست بھر میںعدالتی فیصلہ پر جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کی۔ عدالت کے اس فیصلہ کے بعد انا ڈی ایم کے سربراہ جئے للیتا کی بحیثیت چیف منسٹر ٹاملناڈو بحالی یقینی ہوگئی ہے۔ پارلیمنٹ کے دونو ںایوان لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں اناڈی ایم کے ارکان خوشی سے سرشار فتح کا نشانہ بتا رہے تھے۔ جیہ للیتا کو آج ایک بڑی راحت ملی کیونکہ کرناٹک ہائی کورٹ نے غیر محسوب اثاثہ جات مقدمہ میںانہیں بری کردیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی سیاسی میدان میں واپسی اور دوبارہ چیف منسٹر بننے کی راہ ہموار ہوچکی ہے ۔ لوک سبھا میں جس وقت نئے اراضی بل کو متعارف کرنے کے بارے میں بات ہورہی تھی‘ انا ڈی ایم کے ارکان مسکراتے ہوئے ایوان میں داخل ہوئے اور فتح کا نشانہ بتانے لگے ۔ بعض ارکان کو یہ کہتے سنا گیا کہ ’’اماں کامیاب ہوگئیں‘‘۔ ایوان میں چند منٹ گذارنے کے بعد انا ڈی ایم کے ارکان باہر چلے گئے اور کچھ دیر بعد واپس آئے ۔ راجیہ سبھا میں قائد پارٹی نونیت کرشنن نے کامیابی کا نشانہ بتایا جبکہ ایوان میں نتن گڈکری مسئلہ پر بحث جاری تھی ۔ ایوان کے وقفہ سوالات کے دوران پہلی مرتبہ ملتوی ہونے کے فوری بعد ایسا ہوا کیونکہ اپوزیشن نے گڈکری کے خلاف اپنا موقف سخت کردیا تھا اور ان کے جواب کو بھی مسترد کردیا تھا ۔ نونیت کرشنن اور دیگر اناڈی ایم کے ارکان نے پارٹی سربراہ کو بری کردیئے جانے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی ۔ انا ڈی ایم کے ارکان وزیر فینانس ارون جیٹلی اور وزیر کامرس نرملا سیتا رامن کے پاس بھی گئے اور ان سے کچھ دیر بات کی ۔ اپوزیشن جماعتوں کے بعض دیگر ارکان نے بھی انا ڈی ایم کے ارکان سے مصافحہ کرتے ہوئے مبارکباد دی۔

TOPPOPULARRECENT