Thursday , September 20 2018
Home / سیاسیات / جیہ للیتا کو چیف منسٹر بننے سے روکنے کی اپیل

جیہ للیتا کو چیف منسٹر بننے سے روکنے کی اپیل

نئی دہلی ۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ میں آج داخل کردہ درخواست میں عدالت سے اپیل کی گئی ہیکہ وہ جیہ للیتا کو ٹاملناڈو کا چیف منسٹر بننے سے روک دے۔ غیرمحسوب اثاثہ جات کیس میں کرناٹک ہائیکورٹ نے انہیں حال ہی میں بری کردیا ہے۔ چیف منسٹر کی حیثیت سے جیہ للیتا 23 مئی کو حلف لیں گی۔ بہار کے سابق رکن اسمبلی چھت سے گر کر فوت

نئی دہلی ۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ میں آج داخل کردہ درخواست میں عدالت سے اپیل کی گئی ہیکہ وہ جیہ للیتا کو ٹاملناڈو کا چیف منسٹر بننے سے روک دے۔ غیرمحسوب اثاثہ جات کیس میں کرناٹک ہائیکورٹ نے انہیں حال ہی میں بری کردیا ہے۔ چیف منسٹر کی حیثیت سے جیہ للیتا 23 مئی کو حلف لیں گی۔

بہار کے سابق رکن اسمبلی چھت سے گر کر فوت
کٹہیار ۔ 21 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : بہار کے ضلع کٹہیار میں اپنے ہی مکان کی چھت سے گر کر 84 سالہ سابق رکن اسمبلی مگن انساں ہلاک ہوگئے ۔ مگن کے فرزند دنیش انساں نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ چھت پر صبح کی چہل قدمی کے بعد سیڑھیوں سے اترنے کی کوشش میں تھے کہ پھسل کر نیچے گر گئے ۔ انہیں زخمی حالت میں ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے بتایا کہ قلب پر حملہ کے باعث ان کا انتقال ہوگیا ۔ وہ پہلی مرتبہ 1980 میں بحیثیت آزاد امیدوار کڈوا حلقہ سے اور 1985 میں کانگریس ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے ۔ ان کی آخری رسومات آج شام ادا کردی گئی ۔۔

TOPPOPULARRECENT