Monday , June 25 2018
Home / سیاسیات / جیہ للیتا کی درخواست ضمانت کی 17 اکتوبر کو سماعت

جیہ للیتا کی درخواست ضمانت کی 17 اکتوبر کو سماعت

نئی دہلی۔ 13 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج اتفاق کیا کہ جمعہ کے دن انا ڈی ایم کے سربراہ جیہ للیتا کی ضمانت پر رہائی کی درخواست کی سماعت کرے گی جو غیرمتناسب اثاثہ جات کے حصول کے جرم میں 4 سال کی سزائے قید کاٹ رہی ہیں۔ چیف جسٹس ایچ ایل دتو کی زیرقیادت بینچ نے ان کی درخواست ضمانت کی سماعت 17 اکتوبر کو مقرر کی جبکہ سینئر ایڈوکیٹ فلی

نئی دہلی۔ 13 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج اتفاق کیا کہ جمعہ کے دن انا ڈی ایم کے سربراہ جیہ للیتا کی ضمانت پر رہائی کی درخواست کی سماعت کرے گی جو غیرمتناسب اثاثہ جات کے حصول کے جرم میں 4 سال کی سزائے قید کاٹ رہی ہیں۔ چیف جسٹس ایچ ایل دتو کی زیرقیادت بینچ نے ان کی درخواست ضمانت کی سماعت 17 اکتوبر کو مقرر کی جبکہ سینئر ایڈوکیٹ فلی ایس نریمان نے عدالت سے کہا کہ اس درخواست کی جاریہ ہفتہ ہی سماعت کی جائے۔ 17 اکتوبر جیہ للیتا کیلئے دیوالی سے قبل جیل کے باہر آنے کا آخری موقع ہوگا کیونکہ جمعہ کے بعد سپریم کورٹ کو ایک ہفتہ کی تعطیلات ہوں گی۔ جیہ للیتا کی درخواست ضمانت منظور کرنے سے کرناٹک ہائیکورٹ نے انکار کردیا تھا کیونکہ انہیں جعل سازی کے مقدمہ میں مجرم قرار دیتے ہوئے چار سال کی سزائے قید سنائی گئی ہے۔ جیہ للیتا نے 9 اکتوبر کو سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت پیش کی تھی۔ انا ڈی ایم کے سربراہ نے جو 27 ستمبر سے جیل میں ہے، ہائیکورٹ کے فیصلہ کو چیلنج کیا تھا جس میں انہیں ضمانت پر رہا کرنے سے انکار کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT