Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / جیہ للیتا کی موت کی تحقیقات کیلئے کمیشن کی تشکیل

جیہ للیتا کی موت کی تحقیقات کیلئے کمیشن کی تشکیل

چینائی۔25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت ٹاملناڈو نے آج ایک ریٹائرڈ ہائی کورٹ جج کی سربراہی میں ایک انکوائری کمیشن تشکیل دیا جو تقریباً 10 ماہ قبل اس وقت کی چیف منسٹر جیہ للیتا کی موت کی تحقیقات کرے گا۔ یہاں جاری کردہ سرکاری بیان کے مطابق جسٹس ارموگا سامی کی سربراہی میں کمیشن جیہ للیتا کی موت کے اسباب کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گا۔ اس ضمن میں جی او جاری کردیا گیا۔ 17 اگست کو چیف منسٹر پلانی سوامی نے اعلان کیا تھا کہ جیہ للیتا کی موت کی تحقیقات کرائی جائے گی۔ 68 سالہ آل انڈیا انا ڈی ایم کے سربراہ 75 یوم اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد 5 ڈسمبر کو حرکت قلب بند ہوجانے پر انتقال کرگئیں۔

TOPPOPULARRECENT