Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / جیہ للیتا کے خلاف پروفیسر وسنتا دیوی کا مقابلہ

جیہ للیتا کے خلاف پروفیسر وسنتا دیوی کا مقابلہ

چینائی ۔ 20 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پیپلز ویلفیر فرنٹ کی حلیف وی سی کے نے حلقہ اسمبلی آر کے نگر سے چیف منسٹر جیہ للیتا کے خلاف ممتاز ماہر تعلیم اور دانشور شریمتی وسنتا دیوی کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے جہاں پر 16 مئی کو انتخابات منعقد ہوں گے ۔ اس حلقہ سے جیہ للیتا پھر ایکبار منتخب ہونے کی خواہش مند ہیں ۔ وی سی کے بانی تروماولن نے آج بتایا کہ سابق وائس چانسلر مانونامینم سندرانار یونیورسٹی شریمتی وسنتا دیوی مجوزہ انتخابات میں پیپلز ویلفیر فرنٹ کی مشترکہ امیدوار ہوں گی جس میں وائیکو کی زیر قیادت ، ایم ڈی ایم کے ، سی پی ایم اور سی پی آئی شامل ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ وسنتا دیوی نہ صرف ماہر تعلیم ہے بلکہ خواتین کے مسائل پر جدوجہد کا دیرینہ تجربہ رکھتی ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT