Monday , October 15 2018
Home / ہندوستان / جیہ ٹی وی ‘دیناکرن کے فارم ہاؤس پر ٹیکس حکام کا دھاوا

جیہ ٹی وی ‘دیناکرن کے فارم ہاؤس پر ٹیکس حکام کا دھاوا

ششی کلا اور بعض رشتہ داروں کے مقامات پر بھی تلاشی‘ مشتبہ ٹیکس چوری کا شبہ
چینائی ۔9 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) انکم ٹیکس کے عہدیداروں نے آج ٹامل ٹیلی ویژن چینل جیہ ٹی وی اور معزول آل انڈیا انا ڈی ایم کے لیڈر ٹی ٹی وی دیناکرن کے پڑوسی پوڈوچیری میں واقع فارم ہاؤس پر دھاوا کیا جو مشتبہ ٹیکس چوری کے معاملہ میں مختلف جگہوں پر تلاشی مہم کا حصہ ہے ۔ عہدیداروں نے دیناکرن اور ان کی جیل میں قید آنٹی وی کے ششی کلا سے متعلق بعض دیگر دفاتر کی بھی تلاشی لی ‘ محکمہ انکم ٹیکس کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی لیکن انہوں نے اپنی شناخت مخفی رکھی ۔ آنجہانی چیف منسٹر جیہ للیتا کا چینل جیہ ٹی وی جو انا ڈی ایم کے پارٹی کا ترجمان سمجھا جاتا ہے ‘ اس کے تعلق سے سمجھا جارہا ہے کہ وہ ششی کلا اور دیناکرن کے تئیں سیاسی اغراض پر مبنی نشریات پیش کررہا ہے ۔ عہدیدار نے کہا کہ یہ تلاشیاں آج صبح کے ابتدائی اوقات میں شروع کی گئیں اور ’ آپریشن کلین منی ‘ کے تحت مشتبہ ٹیکس چوری کے سلسلہ میں منعقد کی جارہی ہیں جو مابعد نوٹ بندی شروع کیا گیا ہے ۔ بیک وقت ٹاملناڈو کے مختلف مقامات پر بھی تلاشیاں لی گئیں جن میں ششی کلا اور دیناکرن کے بعض معاونین اور رشتہ داروں کے مقامات شامل ہیں ۔ نیز دیگر شہروں بشمول بنگلورو میں بھی تلاشیاں منعقد کی جارہی ہیں ۔دیناکرن جو انا ڈی ایم کے کے معزول ڈپٹی جنرل سکریٹری ہیں اور چیف منسٹر کے پلانی سوامی اور ڈپٹی چیف منسٹراو پنیرسلوم زیرقیادت گروپ کے ساتھ پارٹی پر کنٹرول کیلئے رسہ کشی میں شامل ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ ان کے فارم ہاؤس کی تلاشی لی گئی اور ان کے مکان پر دھاوے کی تردید کی ۔ ششی کلا کے ضلع تیروورورمیں مقیم بھائی دیواکرن کے مقامات کی تلاشی بھی لی گئی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT