Saturday , November 25 2017
Home / Top Stories / جی۔20 میں ایوانیکا اپنے والد کی نشست پر بیٹھ گئیں

جی۔20 میں ایوانیکا اپنے والد کی نشست پر بیٹھ گئیں

ڈونالڈ ٹرمپ کیخلاف اقرباء پروری کے الزامات کے دوران نیا تنازعہ
ہیمبرگ۔/8جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) جی۔ 20 چوٹی کانفرنس میں ایک لمحہ کیلئے امریکہ کی نمائندگی کسی دوسرے ٹرمپ نے کی جوکوئی اور نہیں بلکہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دختر ایوانیکا تھیں۔ وہ کچھ دیر کیلئے عالمی قائدین کے شہ نشین پر بیٹھ گئیں۔ 35سالہ سابق فیشن ماڈل ایوانیکا اور شہ نشین پر زی جن پنگ، رجب طیب اردوغان، انجیلا مرکل اورتھریسامے کے ساتھ بیٹھی تھیں جس کی سفارت کاروں اور وائٹ ہاوز نے توثیق کی۔ اس واقعہ سے امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف عرصہ سے لگائے جانے والے اقرباء پروری کے الزامات کو شدید تقویت پہنچی ہے۔ صدر ٹرمپ وائٹ ہاوز کے اعلیٰ عہدیدار اپنے خاندان کے ارکان کا تقرر کئے ہیں۔ جس پر مختلف گوشوں کی تنقیدوں کا سلسلہ جاری ہے۔ وائٹ ہاوز کے عہدداروں نے کہا کہ ایوانیکا عقبی کمرہ میں تھیں اور اس وقت شہ نشین پر پہونچیں جب صدر ٹرمپ کچھ دیر کیلئے باہرجارہے تھے۔ ان عہدیداروں نے جواز پیش کیا کہ جب دیگر قائدین باہر نکلتے ہیں بالعموم ان کی نشستیں دوسروں سے پُر ہوجاتی ہیں۔مشہور مورخ این ایپل باؤم نے ٹوئیٹر پر اس واقعہ کی مذمت کی اور لکھا کہ ’’ ایک غیر منتخب ، نااہل نیویارک کی سماجی شخصیت کو امریکی قومی مفادات کی نمائندگی کرنے والی بہترین شخصیت کے طور پر بیٹھا دیکھا گیا۔‘‘

 

جی۔20 کا کامیاب انعقاد ، ٹرمپ نے مرکل کی ستائش کی
ہمبرگ ۔8 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج جرمن چانسلر انجیلا مرکل کو ایک انتہائی قابل اور باصلاحیت لیڈر قرار دیا اور کہاکہ جس طرح ملک میں G-20 چوٹی کانفرنس کے دوران احتجاج ہوئے اور انھیں انتہائی چابکدستی سے کنٹرول کرتے ہوئے کانفرنس کا کامیاب انعقاد ایک باصلاحیت لیڈر ہونے کی دلیل ہے ۔ یاد رہے کہ احتجاجیوں نے یہاں کی ایک سڑک پر ٹریفک بہاؤ کو روک دیا تھا اور اتفاق سے اُسی وقت امریکی خاتون اول میلاینا ٹرمپ کانفرنس میں شرکت کیلئے کار میں سوار تھیں جنھیں کئی گھنٹوں تک انتظار کرنا پڑا کیونکہ ٹریفک جام کی وجہ سے کار آگے بڑھنے سے قاصر تھی ۔ ٹرمپ نے کہاکہ مرکل نے انتہائی پروفیشنل طریقہ سے کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے اپنی انتظامی صلاحیت کا لوہا منوالیا ۔ انھوں نے کہاکہ مرکل ایک لاجواب قائد ہیں۔

 

 

TOPPOPULARRECENT