Monday , October 22 2018
Home / دنیا / جی۔7 میں ٹروڈیو نے ٹرمپ کے خلاف کچھ نہیں کہا

جی۔7 میں ٹروڈیو نے ٹرمپ کے خلاف کچھ نہیں کہا

لامالبائی۔10 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) کینیڈا کے وزیراعظم کے دفتر نے کہا ہے کہ وزیراعظم جسٹن ٹروڈیو نے جی ۔7 پریس کانفرنس کے موقع پر امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے کچھ نہیں کہا تھا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر پر ان کی تنقیدکے بعد ٹرمپ نے مشترکہ بیان کو مسترد کردیا تھا جو محض اپنے اجلاسوں میں کئے گئے تبصروں کا اعادہ تھا ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹروڈیو نے ٹرمپ کے ساتھ شخصی بات چیت یا برسرعام کبھی کچھ نہیں کہا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT