Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / جی آئی ٹی اے ایم پر گلوبل کانفرنس20 دسمبر ادخال پیپرس کی آخری تاریخ

جی آئی ٹی اے ایم پر گلوبل کانفرنس20 دسمبر ادخال پیپرس کی آخری تاریخ

حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( این ایس ایس ) : آئی ٹی اینڈ سی ایس ای ڈپارٹمنٹس آف اسکول آف ٹکنالوجی ، جی آئی ٹی اے ایم یونیورسٹی بہ تعاون کمپیوٹر سوسائٹی آف انڈیا ( سی ایس آئی ) 18 اور 19 مارچ کو ’ انوویشنس اینڈ ایڈوانس منٹس ان کمپیوٹنگ ‘ ( آئی سی آئی اے سی 2016 ) پر دو یومی بین الاقوامی انٹرنیشنل کانفرنس کا اہتمام کرے گا ۔ آئی سی آئی اے سی انفارمیشن ٹکنالوجی اور کمپیوٹر سائنس کے تمام ڈسپلنس میں ٹکنالوجیکل ایڈوانس منٹس پر مباحث اور رجحانات کے تبادلہ کا موقع فراہم کررہا ہے ۔ اس کا مقصد سرکردہ ماہرین تعلیم اور محققین ، صنعتی ماہرین کو مشترکہ پلیٹ فارم پر لانا بھی ہے تاکہ وہ اپنے تجربات اور تحقیق کو بانٹ سکیں ۔ آئی سی آئی اے سی کو ڈیٹا مائننگ اور ڈیٹا ویر ہاوز ، ملٹی میڈیا ڈیٹا بیس ، ٹیکسٹ مائننگ ، ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ ، کمپیوٹیشنل انٹلی جنس ، سافٹ کمپیوٹنگ ، فیوزی سیٹ ، فالٹ ٹالرینس سسٹم ، جیو انفارمیٹکس پر پیپرس مطلوب ہیں ۔ تمام وصول شدہ تحقیقی پیپرس کی اشاعت کانفرنس پروسیڈنگس میں کی جائے گی اور منتخب پیپرس کی اشاعت اپلائیڈ انجینئرنگ ریسرچ ۔ ایس سی او پی یو ایس انڈیکسڈ کے انٹرنیشنل جرنل میں کی جائے گی ۔ پیپرس کے ادخال کی آخری تاریخ 20 دسمبر ہے ۔ رجسٹریشن اور دیگر تفصیلات ڈاکٹر سدرشن جینا ، کنوینر آئی سی آئی اے سی سے فون نمبر 9618172201 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT