Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / جی او نمبر 45 کی منسوخی کے لیے حکومت تلنگانہ سے مطالبہ

جی او نمبر 45 کی منسوخی کے لیے حکومت تلنگانہ سے مطالبہ

تلنگانہ وٹرنری اسٹوڈنٹس اسوسی ایشن کے قائدین کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 11 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ وٹرنری اسٹوڈنٹس اسوسی ایشن نے آج حکومت تلنگانہ سے جی او نمبر 45 کو منسوخ کرنے اور قبل ازیں جی او 74 کو موقوف کرنے کا مطالبہ کیا اور اگر حکومت جی او منسوخ نہ کرے تو ایسی صورت میں وٹرنری گریجویٹس نے غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع کرنے کا انتباہ دیا ۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے تلنگانہ وٹرنری اسٹوڈنٹس اسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر کے سریدھر اور جنرل سکریٹری ڈاکٹر جے تروپتی گوڑ نے کہا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے جاری کردہ جی او نمبر 45 کے مطابق وٹرنری گریجویٹس کا رکروٹمنٹ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 25 سال سے یہ رکروٹمنٹ ڈپارٹمنٹ سلیکٹ کمیٹی کے ذریعہ کیا جارہا ہے کیوں کہ یہ ایک ایمرجنسی پوسٹ ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قبل ازیں متحدہ ریاست آندھرا پردیش کی حکومت نے 1998 میں ایک جی او جاری کرتے ہوئے وٹرنری گریجویٹس کا سلیکشن ڈپارٹمنٹ سلیکٹ کمیٹی کی جانب سے کئے جانے کی اجازت دی تھی لیکن اب اسے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ لازمی بنانے سے گریجویٹس کو تلنگانہ کے ہسٹاریکل جیوگرافیکل اور دیگر متعلقہ چیزوں کو پڑھنا ہوگا جب کہ اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پانچ سال کے دوران 180 امتحانات سے گذر چکے ہیں اور کوالیفائیڈ ڈاکٹرس ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT