Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / جی او 123 میں ترمیمات کا مسودہ ہائیکورٹ میں پیش

جی او 123 میں ترمیمات کا مسودہ ہائیکورٹ میں پیش

حیدرآباد۔/11اگسٹ، ( سیاست نیوز) پراجکٹس کیلئے اراضیات کے حصول سے متعلق جی او 123 کے مقدمہ کی آج ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ حکومت نے ہائی کورٹ کے ڈیویژن بنچ کی ہدایت کے مطابق جی او 123میں ترمیمات کے ذریعہ تیار کئے گئے مسودہ قانون کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے اس مسودہ کا جائزہ لینے کے بعد ملازمتوں کی فراہمی سے متعلق مسئلہ میں ترمیمات کی ہدایت دی۔ اس کے علاوہ اراضیات کے حصول کے قانون کے دوسرے شیڈول کو زرعی مزدوروں اور کسانوں کے حق میں بنانے کی ہدایت دی۔ عدالت نے اس مقدمہ کی آئندہ سماعت منگل تک ملتوی کردی۔ ہائی کورٹ کے سنگل جج نے جی او 123 کو مخالف کسان و زرعی مزدور قرار دیتے ہوئے کالعدم کردیا تھا۔ عدالت کی منظوری کے بعد ہی جی او کی اجرائی عمل میں آئے گی۔

TOPPOPULARRECENT