Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / جی او 123 پر چیف منسٹر کا جائزہ اجلاس

جی او 123 پر چیف منسٹر کا جائزہ اجلاس

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اگست : ( آئی این این ) : حیدرآباد ہائی کورٹ کی جانب سے ریاستی حکومت کے حصول اراضی جی او 123 کو کالعدم قرار دئیے جانے کے ایک روز بعد چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے وزراء اور اعلی سرکاری عہدیداروں کا ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا تاکہ موجودہ صورتحال سے نمٹا جاسکے۔ وزیر آبپاشی ہریش راؤ نے کہا کہ ریاستی حکومت ہائی کورٹ کے احکامات کو سپریم کورٹ میں ھی چیلنج کرے گی ۔ وزراء اور دیگر عہدیداروں کا خیال ہے کہ حکومت کو سپریم کورٹ میں راحت ملے گی ۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ ہائی کورٹ نے پہلے ہی حصول اراضی قانون 2013 معاوضہ کے لیے موجود رہنے کے جواز پر نئے جی او 123 کو کالعدم قرار دیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT