Friday , February 23 2018
Home / شہر کی خبریں / جی ایس ٹی ادخال میں تاجرین کو مشکلات کا سامنا

جی ایس ٹی ادخال میں تاجرین کو مشکلات کا سامنا

حیدرآباد ۔ 20نومبر ( سیاست نیوز) تاجرین کو جی ایس ٹی کے ادخال میں کافی مشکلات کا سامنا پڑرہا ہے کیونکہ جی ایس ٹی پورٹل گنجائش سے زیادہ بوجھ کی وجہ سے تکنیکی مسائل کا شکار ہے ۔ صدر تلنگانہ اسٹیٹ فیڈریشن آف چیمبر آف کامرس اینڈ ٹریڈ مسٹر پرکاش امنابولو نے بتایا کہ جی ایس ٹی ریٹرنس کے ادخال کی آخری تاریخ پر بھی کئی تکنیکی مسائل پیش آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ کنکشن بہتر بنانے کی سخت ضرورت ہے ۔ اس کے علاوہ حکومت کو چاہیئے کہ تمام 31اضلاع میں ہیلپ ڈسک قائم کرے اور ریٹرنس داخل کرنے کیلئے عوام کو ممکن مدد بہم پہنچائے ۔ انہوں نے بتایا کہ دیہی علاقوں میں صرف 4%دکانداروں کے پاس انٹرنیٹ رسائی ہے ۔ جب کہ 96فیصد کمپیوٹرس بھی نہیں رکھتے ۔ ان سب کا انحصار ہیلپ ڈسک پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے تاجرین پر جرمانے عائد کررہی ہے اور سب سے اہم مسئلہ یہ بھی ہے کہ تاجرین کو پہلے جرمانہ ادا کرنا ہوگا‘ بعد میں وہ جرمانہ کے مستحق نہ ہونے پر اس رقم پر دعویٰ پیش کرسکتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT