Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / جی ایس ٹی: اگست اور ستمبر کی تاخیر فیس معاف

جی ایس ٹی: اگست اور ستمبر کی تاخیر فیس معاف

نئی دہلی، 24 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے اشیا اور سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) نیٹ ورک کے مناسب طریقے سے کام نہ کرنے کی شکایات کے درمیان کاروباریوں کو راحت دیتے ہوئے اگست اور ستمبر مہینے کے ریٹرن جمع کرانے میں تاخیر پر لگنے والی تاخیر فیس معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج بتایا ”ٹیکس دہندگان کو راحت دینے کے لئے اگست اور ستمبر کے جي ایس ٹي آر -3 بی بھرنے پر لگنے والی تاخیر فیس معاف کر دی گئی ہے ”۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی جمع کرائے جاچکے تاخیر فیس ٹیکس دہندگان کے اکاؤنٹ میں واپس کردئے جائیں گے ۔اس سے پہلے حکومت نے جولائی کے لئے بھی تاخیر فیس معاف کر دی تھی۔ تاہم، تاخیر سے ادائیگی پر لگنے والا سود معاف نہیں کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT