Saturday , January 20 2018
Home / سیاسیات / جی ایس ٹی بل پر لوک سبھا میں غور

جی ایس ٹی بل پر لوک سبھا میں غور

نئی دہلی 5 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) دیرینہ انتظار کے بعد آج جی ایس ٹی بل کو لوک سبھا میں مباحث کیلے پیش کیا گیا جبکہ اسپیکر نے اپوزیشن کے اس مطالبہ کو مسترد کردیا کہ اس بل کو پارلیمانی اسٹانڈنگ کمیٹی سے رجوع کیا جائے ۔ آدھے گھنٹے سے کچھ زیادہ وقت کی رکاوٹ کے دوران اپوزیشن ارکان نے اصرار کیا کہ 122 ویں ترمیمی بل کو فینانس سے متعلق پارلیمان

نئی دہلی 5 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) دیرینہ انتظار کے بعد آج جی ایس ٹی بل کو لوک سبھا میں مباحث کیلے پیش کیا گیا جبکہ اسپیکر نے اپوزیشن کے اس مطالبہ کو مسترد کردیا کہ اس بل کو پارلیمانی اسٹانڈنگ کمیٹی سے رجوع کیا جائے ۔ آدھے گھنٹے سے کچھ زیادہ وقت کی رکاوٹ کے دوران اپوزیشن ارکان نے اصرار کیا کہ 122 ویں ترمیمی بل کو فینانس سے متعلق پارلیمانی اسٹانڈنگ کمیٹی سے رجوع کیا جائے کیونکہ یہ ایک نیا بل ہے اور جب یو پی اے حکومت نے ایسا بل پیش کرنے کی کوشش کی تو اس کی مخالفت کی گئی تھی ۔ کانگریس ‘ بیجو جنتادل ‘ آل انڈیا انا ڈیا ایم کے اور سی پی ایم کے ارکان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے پارلیمانی اسٹانڈنگ کمیٹی کو نظر انداز کردیا ہے اور اہم بلز اس سے رجوع کرنے سے انکار کیا جا رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT