Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / جی ایس ٹی بل کی تائید کیلئے کانگریس سے ارون جیٹلی کی اپیل

جی ایس ٹی بل کی تائید کیلئے کانگریس سے ارون جیٹلی کی اپیل

نئی دہلی 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج جی ایس ٹی بِل کی عاجلانہ منظوری پر زور دیا جو راجیہ سبھا میں ابھی تک منظور نہیں ہوسکا ہے۔ انھوں نے کہاکہ ہندوستان کے لئے 9 فیصد شرح ترقی حاصل کرنے کا یہی ایک موقع ہے۔ اُنھوں نے کانگریس سے اپیل کی کہ وہ اِس کے بارے میں غور کرے اور اس اقدام کی بھرپور تائید کرے۔ اُنھوں نے کہاکہ دنیا کو یہ پیغام نہیں ملنا چاہئے کہ پارلیمنٹ اصلاحات کے عمل میں ’’رکاوٹ‘‘ بن رہی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ ہندوستان کو ایک ’’درخشاں مقام‘‘ سمجھا جارہا ہے کیوں کہ یہ ایک بڑی معیشت ہے لیکن انحطاط پذیر ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ غربت کا بہترین حل اِس ملک کو تیز رفتار شرح ترقی کے حصول کے قابل بنانا ہے تاکہ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوسکیں اور حکومت کے وسائل میں اضافہ ہو۔

TOPPOPULARRECENT