Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / جی ایس ٹی بل کی منظوری مثبت اقدام

جی ایس ٹی بل کی منظوری مثبت اقدام

فیبر کو انڈیا میں سرمایہ کاری سے دلچسپی
نیویارک ۔10اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) اُبھرتی منڈیوں کی قدر امریکہ کے مقابل زیادہ پرکشش ہورہی ہے اور اگر کوئی آئندہ 10 سال کا جائزہ لیتا ہے تو امکان ہے کہ سرمایہ کار اس طرح کی اُبھرتی منڈیوں میں زیادہ دلچسپی لیں گے ۔ یہ الفاظ ایڈیٹر ’’دی گلوم ،  بوم اینڈ ڈوم رپورٹ ‘‘مارک فیبر کے ہیں ۔ اُن کا ماننا ہے کہ جی ایس ٹی بل کی منظوری ہندوستانی معیشت کے لئے مثبت تبدیلی ہے ۔ اب دیکھنا ہے کہ اس پر عمل آوری کس طرح کی ہوتی ہے ۔ انھوں نے ہندوستان میں سازگار شعبوں کے تعلق سے پوچھنے پر کہا کہ بینکوں میں سرمایہ کاری غیردانشمند اقدام نہیں ہوگی ۔ انھوں نے جی ایس ٹی بل کی منظوری کو مودی حکومت کا اہم اقدام قرار دیا اور کہا کہ ٹیکس سسٹم میں آسانی لانے کیلئے تبدیلی ضروری تھی، اب عملی اقدامات سے اسے مفید بنانا ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT