Friday , July 20 2018
Home / ہندوستان / جی ایس ٹی :بنگال کے وزیر خزانہ کا ارون جیٹلی کو مکتوب

جی ایس ٹی :بنگال کے وزیر خزانہ کا ارون جیٹلی کو مکتوب

کولکاتا۔7نومبر(سیاست ڈاٹ کام )مغربی بنگال کے وزیر خزانہ امیت مترا نے مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو جی ایس ٹی سے متعلق سخت خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانی درجے کے بشمول ہینڈ لوم ورکروں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے ۔امیت مترا نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ صرف سورت کے 7لاکھ ہینڈ لومس میں سے 90000فروخت ہوچکے ہیں ۔امیت مترا نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ جی ایس ٹی کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے ۔عام آدمی پریشان ہیں یہاں تک کہ بڑے بزنس مین بھی پریشان ہیں ۔انہیں جی ایس ٹی ریٹرن بھرنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جولائی میں 80فیصد افراد نے جی ایس ٹی ریٹرن بھرا تھا جو اگست میں گھٹ کر 60فیصد تک پہنچ گیا ہے ۔انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ٹیکس میں اضافے کی وجہ سے لین دین کو چھپایا جارہا ہے اور اس کی وجہ سے ملک کی آمدنی میں کمی آرہی ہے ۔چنانچہ پہلے مہینے میں ریونیو کی شرح 95کروڑ روپیہ تھا جو گھٹ کر 93کروڑ ہوگیا ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ستمبر جو فیسٹول کا مہینہ ہے تھا اس میں مزید گراوٹ آئے گی۔خیال رہے کہ جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں بنگال کے وزیر خزانہ کئی مرتبہ اس کے خلاف آواز بلند کی ہے ۔امیت مترا نے اپنے خط میں لکھا میں ہے کہ چوں کہ ریٹرن بھرنے کے اصول و ضوابط میں تبدیلی آئی ہے ۔اب آن لائن ریٹرن بھرا جانا ہے ۔امیت مترا نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ رو ز مرہ کے استعمال ہونے والی اشیاء کے ٹیکس کی شرح کو 12فیصد کے اندر لایا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT