Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / جی ایس ٹی بِل کی عاجلانہ منظوری پر ارون جیٹلی کا زور

جی ایس ٹی بِل کی عاجلانہ منظوری پر ارون جیٹلی کا زور

نئی دہلی 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا میں جی ایس ٹی بِل کی عاجلانہ منظوری پر زور دیتے ہوئے مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہاکہ کوششیں جاری ہیں تاکہ رکاوٹوں کو دور کیا جاسکے کیوں کہ بِل کی تاخیر سے ملک کو نقصان پہونچ رہا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ دستور میں ترمیم کا یہ بِل اشیاء اور خدمات ٹیکس برخاست کردے گا لیکن یہ راجیہ سبھا میں منظور نہیں کیا جاسکا کیوں کہ کانگریس پارٹی نے اِس کی شدت سے مخالفت کی اور اندیشہ ہے کہ کانگریس کے سخت موقف کی وجہ سے جو نیشنل ہیرالڈ مقدمہ کے سلسلہ میں کانگریس نے اختیار کیا ہے، اِس بِل کی منظوری میں مزید تاخیر ہوگی۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ انتہائی اہم قانون ہے اور تمام پارٹیوں کو متحد ہوکر اس کی منظوری دینی چاہئے۔ اب جبکہ مالیہ کی شرح 15 فیصد کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے جس پر مباحث تک نہیں ہوسکے، لوگ 22 ، 24 فیصد کے بارے میں باتیں کررہے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ ہندوستان کو جی ایس ٹی کی شدید ضرورت ہے۔ تاجر طبقہ جی ایس ٹی بِل کے لئے اپنی تائید ظاہر کرچکا ہے۔ لیکن دیگر کچھ افراد جی ایس ٹی بِل کی منظوری میں تاخیر پیدا کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT