Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / جی ایس ٹی ریٹرنس داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع

جی ایس ٹی ریٹرنس داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع

نئی دہلی ۔ 19 اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے جی ایس ٹی کے تحت ریٹرنس کے ادخال اور ٹیکس کی ادائیگی کی تاریخ میں 25 اگست تک توسیع کی ہے ۔ حکومت نے جولائی میں جی ایس ٹی ریٹرنس داخل کرنے کی تاریخ کا جو اعلان کیا تھا وہ کل ختم ہورہی ہے ۔ عوام کے ہجوم کی وجہ سے جی ایس ٹی این پورٹل میں تکنیکی مسائل پیدا ہورہے ہیں چنانچہ آخری تاریخ میں پانچ دن کی توسیع کی گئی ۔ وزارت فینانس نے ایک بیان میں کہا کہ www.gst.gov.in پر بوجھ اس قدر زیادہ ہے کہ وہ سنبھال نہیں پارہا ہے ۔
ووٹرس کی خوشامد کے لیے ٹاڈا قانون کی منسوخی : جیٹلی
ممبئی ۔ 19 اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے پیشرو کانگریس حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ محض ووٹرس کی خوشامد کیلئے اس نے ٹاڈا قانون منسوخ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ راجیو گاندھی نے جب اندرا گاندھی کی موت کے بعد وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا اس وقت پہلی مرتبہ پنجاب اور جنوبی ہند میں دہشت گردی نے سر اٹھایا ۔ ان دنوں بھی کشمیر کا مسئلہ ویسا ہی تھا جیسا آج ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف 1993 ممبئی دھماکوں کے بعد قانون ٹاڈا متعارف کیا گیاتھا ۔
اس کے بعد محض ووٹوں کی خاطر یہ قانون منسوخ کردیا گیا ۔۔

 

TOPPOPULARRECENT