Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / جی ایس ٹی سے معیشت کو نقصان

جی ایس ٹی سے معیشت کو نقصان

ممبئی ۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جی ایس ٹی کے نفاذ نے شرح ترقی کو نقصان پہنچایا ہے اور انڈیا ان کارپوریشن کیلئے نفع میں بڑی کمی کا مؤجب بنا ہے، جو نوٹ بندی کی وجہ سے کساد بازاری سے سنبھلنے لگی تھی۔ ڈومیسٹک ریٹنگس ایجنسی Icra کی رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ 448 کمپنیوں کی مجموعی آمدنی میں جنوری ۔ مارچ کی مدت میں 5.3 فیصد کی کمی نوٹ کی گئی جو تین ماہ قبل کی مدت میں 8.3 فیصد تھی اور ایک سال قبل 10.6 فیصد درج کی گئی تھی۔ اِکرا نے کہا کہ نوٹ بندی کے اقدام کے بعد معیشت ذرا سنبھلنے لگی تھی کہ جی ایس ٹی متعارف کرایا گیا جس کا فوری طور پر مضر اثر پڑا ہے۔

TOPPOPULARRECENT