Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / جی ایس ٹی سے چھوٹی اور اوسط صنعتوں کو فائدہ : مشرا

جی ایس ٹی سے چھوٹی اور اوسط صنعتوں کو فائدہ : مشرا

نئی دہلی ۔ 13 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) چھوٹی اور اوسط صنعتوں کے وزیر کلراج مشرا نے آج کہا کہ چھوٹے اور اوسط تاجروں کو جی ایس ٹی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اور انہیں چاہئے کہ وہ جی ایس ٹی میں خود کا اندراج کروائیں کیونکہ اس سے انہیں فائدہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے نئے ٹیکس نظام سے متعلق تمام مسائل کو حل کرنے جی ایس ٹی سیلس بھی قائم کئے ہیں۔ وزیر موصوف جی ایس ٹی کی تیاری سے متعلق ایک ورکشاپ سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی کے نتیجہ میں ٹیکس چوری کے واقعات کم ہونگے اور تاجروں و صنعتوں کو انسپکٹر راج سے بھی راحت نصیب ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT