Monday , February 19 2018
Home / شہر کی خبریں / جی ایس ٹی شرحوں میں کمی ‘ عوام راحت سے محروم

جی ایس ٹی شرحوں میں کمی ‘ عوام راحت سے محروم

اضافی قیمتیں وصول کرنے پر سخت کارروائی کا انتباہ : سی وی آنند
حیدرآباد ۔ 20 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : حکومت کی جانب سے بعض اشیاء پر جی ایس ٹی کم کرنے کے باوجود تاجرین جی ایس ٹی کے نام پر قدیم قیمتیں ہی صارفین سے وصول کررہے ہیں ۔ اگر تاجرین صارفین سے جی ایس ٹی کے نام پر قدیم قیمتیں وصول کریں تو تاجرین کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا محکمہ سیول سپلائز کمشنر سی وی آنند نے تاجرین کو انتباہ دیا ہے ۔ انہوں نے محکمہ اوزان و پیمائش کے عہدیداران کو ہدایت دی کہ مرکزی حکومت کی جانب سے جی ایس ٹی کم کی گئی اشیاء عوام کو بآسانی دستیاب کرانے کے اقدامات کئے جائیں اور حکومت کی جانب سے پیاکیج اشیاء پر جی ایس ٹی میں کمی کرنے کے بعد کی قیمتوں پر عمل آوری ہورہی ہے یا نہیں اس کا بھی جائزہ لیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ہوٹلس اور ریسٹورنٹس میں 18 فیصد جی ایس ٹی کو برخاست کرتے ہوئے 5 فیصد کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جی ایس ٹی شرحوں میں کمی ہونے کے باوجود تاجرین کی جانب سے جی ایس ٹی کے نام زائد رقم کی وصولی کی شکایات موصول ہورہی ہیں ۔ انہوں نے تاجرین کو انتباہ دیا کہ غیر قانونی طور پر زائد شرح قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے صارفین کورٹ کے حوالہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ اوزان و پیمائش کی جانب سے ریاستی سطح پر 27 اکٹوبر تا 17 نومبر 15 ہزار مقامات پر تنقیح کی گئی ہے اور 1335 مقدمات درج کئے گئے ہیں اور 44.35 لاکھ کے جرمانے وصول کئے گئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT