Monday , November 20 2017
Home / سیاسیات / جی ایس ٹی پر وسیع تراتفاق رائے کی وینکیا نائیڈو کی کل جماعتی اجلاس میں اپیل

جی ایس ٹی پر وسیع تراتفاق رائے کی وینکیا نائیڈو کی کل جماعتی اجلاس میں اپیل

نئی دہلی ۔ 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بجٹ اجلاس کے سلسلہ میں کل جماعتی اجلاس سے قبل مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور وینکیا نائیڈو نے آج جواہر لال نہرو یونیورسٹی مسئلہ پر حکومت کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کہیں بھی کوئی غلطی نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہیکہ اہم بلزم بشمول جی ایس ٹی اور رئیل اسٹیٹ وسیع تر اتفاق رائے پیدا ہوجائے۔ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ مرکز کو اہم قانون سازیاں جییس جی ایس ٹی بل، رئیل اسٹیٹ، نادہندگی اور دیوالیہ پن بل، اندرون ملک آبی گذرگاہ بل، فضائی منتخبی (ترمیمی) بل، انسداد اغوا بل اور ہند ۔ بنگلہ دیش زمینی سرد معاہدہ کے بعد عوام کو حق رائے دہی عطا کرنے کا بل، کی منظوری سے گہری دلچسپی ہے اور وہ یہ تمام بل منظوری کیلئے پیش کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کل جماعتی اجلاس طلب کیا ہے۔ وزیراعظم کے ساتھ پہلے ہی ایسا ایک اجلاس منعقد کیا گیا ہے۔ ایک اور اجلاس صدرنشین راجیہ سبھا کے ساتھ منعقد کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT