Thursday , November 23 2017
Home / سیاسیات / جی ایس ٹی ‘ چھوٹی یونٹوں پر ریاستیں کنٹرول کی خواہاں

جی ایس ٹی ‘ چھوٹی یونٹوں پر ریاستیں کنٹرول کی خواہاں

نئی دہلی 14 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایسے وقت میں جبکہ مرکز اور ریاستوں کا جی ایس ٹی کے تحت آنے والے ٹیکس دہندگان کے دائرہ کار پر غور کیلئے اجلاس ہونے والا ہے بیشتر ریاستوں نے ‘ جن میں کیرالا ‘ مغربی بنگال اور دہلی بھی شامل ہیں ‘ اپنے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ 1.5 کروڑ سے کم ٹرن اوور والی یونٹوں پر ریاستوں کا ہی کنٹرول ہونا چاہئے ۔ کیرالا کے وزیر فینانس تھامس ایساک نے آج کہا کہ اگر ٹیکس دہندگان کو ٹیکس ادائیگی کیلئے عمودی خطوط پر تقسیم کیا جاتا ہے تو اس سے چھوٹے ٹیکس دہندگان کیلئے مسئلہ پیدا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ کیرالا ‘ مغربی بنگال ‘ ٹاملناڈو ‘ بہار ‘ دہلی ‘ اوڈیشہ کے بشمول بیشتر ریاستوں کا یہ موقف ہے کہ 1.5 کروڑ سے کم ٹرن اوور والی یونٹوں پر ریاستوں کا ہی کنٹرول ہونا چاہئے ۔ ریاستوں کے وزرائے فینانس کی اس مسئلہ پر 20 نومبر کو مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی سے ملاقات ہونے والی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT