Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / جی ایس ٹی کا اثر آئندہ پانچ سال میں ظاہر ہو گا:امیت شاہ

جی ایس ٹی کا اثر آئندہ پانچ سال میں ظاہر ہو گا:امیت شاہ

بھوپال19اگست (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے کہا ہے کہ مرکز کی مودی حکومت کی جانب سے اشیاء و خدمات ٹیکس(جی ایس ٹی) نافذ کرنے جیسے بے مثال اقدامات کے اثرات آئندہ پانچ برسوں میں دکھائی دیں گے ۔امیت شاہ نے کل شام ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جی ایس ٹی نافذ کرنا بنیادی سدھار ہے اور آئندہ پانچ سال میں پوری دنیا اس کا اثر دیکھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح نوٹ بندی بھی بنیادی سدھار کے زمرے میں آتی ہے اور اس سے بدعنوانی روکنے میں مدد ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات جیتنے کے لئے بی جے پی سیاست میں نہیں آئی ہے ۔ وہ ملک کی خدمت کے لئے کام کررہی ہے اور ا س نے تین سال کے دوران یہ کرکے دکھا دیا ہے ۔ بی جے پی صدر نے کہا کہ تین سال میں مرکز نے مدھیہ پردیش کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پانچ لاکھ کروڑ روپئے دیئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT