Thursday , April 19 2018
Home / دنیا / جی ایس ٹی کا بہترانداز میں اطلاق کوئی مسئلہ نہیں : راجن

جی ایس ٹی کا بہترانداز میں اطلاق کوئی مسئلہ نہیں : راجن

نیویارک ۔ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ریزرو بینک آف انڈیا کے سابق گورنر رگھورام راجن نے کہا کہ گڈس اینڈ سرویسیس ٹیکس (جی ایس ٹی) کے مناسب اطلاق پر نظرثانی کی جاسکتی ہے اور یہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے جس کی یکسوئی نہ کی جاسکتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ’’نوٹ بندی‘‘ کا فیصلہ بھی غیرمناسب تھا جس کی ٹھیک سے منصوبہ بندی نہیں کی گئی تھی۔ اب جبکہ مودی حکومت جی ایس ٹی اور نوٹ بندی کی شکل میں اصلاحات کیلئے پُرعزم ہے تاہم کیا ہی اچھا ہوتا کہ ان اصلاحات کی مناسب منصوبہ بندی کی جاتی اور ان کا اطلاق بہتر طور پر کیا جاتا۔ جی ایس ٹی پر ایک بار پھر غوروخوض کیا جانا چاہئے اور اگر اس پر بہتر طور پر عمل آوری ہوئی تو یہ ایک مستحسن اقدام ہوگا۔ ایک بار پھر کہوں گا کہ جی ایس ٹی کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے جس کی یکسوئی نہ کی جاسکتی ہو۔ راجن نے ہارورڈ کینیڈی، کیمبرج میں اپنے ایک خطاب کے دوران یہ بات کہی۔ رگھورام راجن فی الحال یونیورسٹی آف شکاگو کی یوتھ اسکول آف ًمنس میں کیتھرین ڈوساک ملر ڈسٹنگیشڈ سرویس پروفیسر آف فینانس کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے ’’لیوریج، فینانشیل کرائسس اینڈ پالیسیز ٹوریز اکنامک گروتھ‘‘ کے موضوع پر 2018ء البرٹ ایچ گورڈن لکچر دیا جہاں ان سے ہندوستان میں جی ایس ٹی اور نوٹ بندی پر عاجلانہ اور ناقص عمل آوری سے متعلق سوالات پوچھے گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT