Monday , December 11 2017
Home / سیاسیات / جی ایس ٹی کا مطلب ’گبر سنگھ ٹیکس ‘ : راہول گاندھی

جی ایس ٹی کا مطلب ’گبر سنگھ ٹیکس ‘ : راہول گاندھی

گاندھی نگر ۔23 اکٹوبر۔( سیاست ڈاٹ کام)جی ایس ٹی پر بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کانگریس نائب صدر راہول گاندھی نے اسے ’’گبر سنگھ ٹیکس‘‘ سے تعبیر کیا ۔ انھوں نے موجودہ نظام میں تبدیلیاں لاتے ہوئے اسے سادہ بنانے کا مطالبہ کیا ۔ راہول گاندھی نے کہا کہ حکومت نے جس شکل میں جی ایس ٹی متعارف کیا ہے کانگریس نے کبھی اس کا تصور بھی نہیں کیا تھا ۔ انھوں نے بتایا کہ امکانی منفی اثرات کے بارے میں حکومت کو پارٹی نے خبردار بھی کیا تھا ۔ کانگریس لیڈر نے گزشتہ سال نومبر میں اچانک کرنسی منسوخ کرنے کے فیصلے پر وزیراعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کی اور کہا کہ اس فیصلے نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ۔ کانگریس لیڈر نے کہاکہ حکومت کا پیش کردہ جی ایس ٹی ’’گڈس اینڈ سرویس ٹیکس ‘‘ نہیں بلکہ ’’گبرسنگھ ٹیکس ‘‘ ہے ۔ اس سے ملک کو نقصان ہورہا ہے ۔ چھوٹی دوکانات ختم ہوگئیں ، لاکھوں نوجوان بیروزگار ہوگئے ، اس کے باوجود مودی سننے کیلئے تیار نہیں ۔ انھوں نے گجرات میں ٹھاکور طبقہ کی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔

TOPPOPULARRECENT