Saturday , February 24 2018
Home / ہندوستان / جی ایس ٹی کلکشن میں10 فیصد کمی

جی ایس ٹی کلکشن میں10 فیصد کمی

نئی دہلی ۔27 نومبر ۔( سیاست ڈاٹ کام) جی ایس ٹی کلکشن ماہ اکٹوبر میں 10 فیصد کم ہوگیا اور 83,346کروڑ روپئے ریکارڈ کیا گیا ، کیونکہ کئی اشیاء پر ٹیکس شرحوں میں کمی لائی گئی ہے ۔ ماہ اکٹوبر کے لئے اب تک 50.1 لاکھ جی ایس ٹی ریٹرنس داخل کئے گئے۔ اس سے پہلے ماہ ستمبر میں 92,000 کروڑ روپئے سے زائد جی ایس ٹی وصول ہوا تھا۔ وزارت فینانس نے ایک بیان میں کہا کہ کئی اشیاء پر ٹیکس شرحوں میں کمی اور ریٹرنس کے ادخال میں سہولت کے علاوہ ای ۔ وے بل کی اجازت اور جرمانے کا طریقہ کار ملتوی کرنے سے تاجرین کو راحت ملی ۔

TOPPOPULARRECENT