Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / جی ایس ٹی کمشنر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

جی ایس ٹی کمشنر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

نئی دہلی ۔ 3 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سی بی آئی نے محکمہ جی ایس ٹی کے کمشنر اور دیگر آٹھ افراد کو رشوت ستانی کے ایک کیس میں کانپور سے گرفتار کلیا ۔ جن میں ان کا اسٹاف اور چند خانگی افراد شامل ہیں ۔ ایجنسی کے ذرائع کے مطابق سنسار چند جو 1986 بیاچ کے انڈیا یونیو سرویس کے افسر ہیں بحیثیت کمشنر تعینات کیا گیا تھا ۔ شخصی اسٹاف کا ایک رکن اور محکمہ جی ایس ٹی کے دو سپرنٹنڈنٹس کے علاوہ دیگر پانچ خانگی افراد کو سی بی آئی نے کانپور اور دہلی میں کئے گئے دھاوؤں کے دوران پکڑ لیا ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ کمشنر ایک عادی مجرم ہے جو ماہانہ اور ہفتہ وار اساس پر کاروباروں سے رشوت لیا کرتا تھا اور کل رات 1.5 لاکھ روپئے اسی انداز میں وصول کرتا ہوا پکڑا گیا تھا ۔ رشوت دینے والے کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے ۔رشوت ستانی کے خلاف دعویٰ کرنے والی مودی حکومت میں یہ واقعہ باعث تشویشناک ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT