Sunday , May 27 2018
Home / ہندوستان / جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ کے دوران احتجاج

جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ کے دوران احتجاج

گوہاٹی، 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اشیاء و سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل کی یہاں منعقد میٹنگ کے باہر اپوزیشن کانگریسی کارکنان کے احتجاجی مظاہرہ کے دوران پولیس نے آج سابق وزیر اعلی ترون گوگوئی اور ریاستی کانگریس کے صدر ریپون بورا سمیت کئی کانگریسی رہنماؤں کو گرفتار کرلیا ۔نوٹوں کی منسوخی کے ایک سال مکمل ہونے پر کانگریس نے کل ”یوم سیاہ” منایا۔آج جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ شروع ہونے کے بعد کانگریسی کارکنان نے قومی شاہراہ پر مظاہرہ شروع کر دیا۔جائے اجلاس کی جانب بڑھنے کے دوران پولیس اور کانگریس کارکنوں کے درمیان نوک جھونک بھی ہوئی۔ بعد میں پولیس نے کانگریس کے اہم رہنماؤں اور سرگرم کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔قبل ازیں گوگوئی نے مظاہرہ کے دوران نامہ نگاروں سے کہا،”جی ایس ٹی کانگریس کی دین ہے ۔ ہم اس کے خلاف نہیں ہیں لیکن ہم ٹیکس سطح میں کمی چاہتے ہیں کیونکہ اس سے درمیانے ، چھوٹے تاجر اور عوام متاثر ہو رہے ہیں”۔ جی ایس ٹی کونسل کی دو روزہ میٹنگ آج صبح یہاں شروع ہوئی جس میں جی ایس ٹی نافذ ہونے سے پہلے سہ ماہی کے دوران نئے ٹیکس التزامات کے اثرات کے بارے میں بحث کی جائے گی۔ اس میٹنگ میں مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی شرکت متوقع ہے ۔

TOPPOPULARRECENT