Monday , December 18 2017
Home / سیاسیات / جی ایس ٹی کی خود بی جے پی میں مخالفت : کانگریس

جی ایس ٹی کی خود بی جے پی میں مخالفت : کانگریس

نئی دہلی ۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جی ایس ٹی بل کی منظوری یقینی بنانے کیلئے حکومت کی پس پردہ کوششوں میں تیزی کی اطلاعات پر کانگریس نے کہا کہ اس بل کی اصل مخالفت کرنے والے خود بی جے پی میں موجود ہیں۔ حکومت کی اس معاملہ میں اپوزیشن پر تنقید صرف ایک بہانہ ہے۔ سابق مرکزی وزیر جئے رام رمیش نے اے آئی سی سی اجلاس کے موقع پر کہا کہ جی ایس ٹی کی اندرون بی جے پی مخالفت ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پر تنقید صرف ایک بہانہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ نریندر مودی خود یہ نہیں چاہتے ۔ امیت شاہ، پیوش گوئل اور حکومت گجرات بھی یہ نہیں چاہتی۔ انہوں نے وزیرفینانس ارون جیٹلی کی بھی کانگریس قیادت پر تنقید کو نامناسب قرار دیا اور کہا کہ وہ کانگریس اور اس کی قیادت میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارون جیٹلی کا معاشی صورتحال پر کنٹرول ختم ہوچکا ہے اور وہ ایک وزیرفینانس کی بجائے کچھ اور ہی رول ادا کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT