Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / جی ایس ٹی کے دائرہ کار سے پٹرولیم مصنوعات مستثنیٰ

جی ایس ٹی کے دائرہ کار سے پٹرولیم مصنوعات مستثنیٰ

کولکتہ۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پٹرول اور دیگر پٹرولیم مصنوعات کو قانون اشیائے صارفین اور خدمات کے نفاذ کے بعد کچھ وقت تک اس کے دائرہ کار سے باہر رکھا جائے گا۔چیف اکنامک ایڈوائزر اروند سبرامنیم نے بتایا کہ اگرچیکہ دستوری اعتبار سے پٹرول اور دیگر پٹرولیم مصنوعات جی ایس ٹی نظام میں آتے ہیں لیکن اس کے نفاذ کے بعد کچھ وقت کیلئے مستثنیٰ رہیں گے۔ مسٹر سبرامنیم نے کہا کہ گڈس اینڈ سرویس ٹیکس کونسل یہ فیصلہ کرے گی کہ نئے محصولیاتی نظام میں پٹرولیم مصنوعات کو کس قدر باہر رکھا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT