Monday , December 18 2017
Home / Top Stories / جی ایس ٹی یعنی گبر سنگھ ٹیکس۔ گارو پاندھی کا خلاصہ۔ ویڈیو

جی ایس ٹی یعنی گبر سنگھ ٹیکس۔ گارو پاندھی کا خلاصہ۔ ویڈیو

کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے جب سے جی ایس ٹی کو گبر سنگھ ٹیکس قراردیا ہے تب سے سوشیل میڈیا پر طرح طرح کے پوسٹ جی ایس ٹی کو لیکر وائیرل ہورہے ہیں ۔

گجرات میں ایک جلسہ عام کے دوران راہول گاندھی نے جی ایس ٹی کو گبر سنگھ ٹیکس قراردیا تھا جس کی وجہہ سے چھوٹی کاروبار او رعام آدمی شدید متاثر ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں جی ایس ٹی کو لیکر کافی احتجاج بھی ہوا اورسورت میں تو کپڑا کاروباریوں نے جی ایس ٹی کے پیش نظر اپنے بل بک پر ’’ کنول کا پھول ہماری بھول تک لکھ دیاہے‘‘ ۔

جی ایس ٹی کو سوشیل میڈیا پر گورو پاندھی کا یہ ویڈیو کافی وائیرل ہورہا ہے ۔

ٹوئٹ پر مشہور فلم شعلے کے ایک منظر کو کچھ اس طرح پیش کیاہے کہ دیکھنے والو ں کو اندازہ ہوجائے گا کہ رام گڑ( گجرات) کے لوگوں کو بچانے گبر سنگھ اور اس کے ڈاکوؤں ( صدر بی جے پی امیت شاہ او ران کی ٹیم) سے بچانے کے لئے ٹھاکر ( گجرات کی عوام) نے انتظام کرلیا ہے۔

وائیرل ویڈیودیکھنے کے بعد آپ کو ہنسی ضرور ائے گی مگر اس ویڈیو سے یہ تو بات صاف ہوجاتی ہے کہ عام آدمی سے لیکر کاروباری تک گڈس اینڈسروسیس ٹیکس( جی ایس ٹی) سے کافی متاثر ہے۔

TOPPOPULARRECENT