Thursday , October 18 2018
Home / ہندوستان / جی ایم آر اور ریلائنس سمنٹ کی بولیاں کامیاب

جی ایم آر اور ریلائنس سمنٹ کی بولیاں کامیاب

کوئلہ بلاکس کا اولین ہراج

کوئلہ بلاکس کا اولین ہراج
نئی دہلی 14 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) کوئلہ کی کانوں کا آج اولین ہراج کیا گیا جن میں جی ایم آر اور ریلائینس سمنٹس کو ایک ایک کان حاصل ہوئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ جی ایم آر نے 1,375 کروڑ کی بولی دی تھی جبکہ ریلائینس سمنٹس نے 798 کروڑ رپوئے کی بولی دی تھی ۔ سکریٹری وزارت کوئلہ انیل سواروپ نے بتایا کہ جی ایم آر چھتیس گڑھ انرجی کو اوڈیشہ میں تلابیرا ایک کوئلہ بلاک کان حاصل ہوئی ہے ۔ جی ایم آر نے اڈانی پاور ‘ ایسار پاور ‘ سیسا اسٹرلائیٹ اور دوسروں کو پیچھ چھوڑتے ہوئے یہ کامیابی بولی دی اور اسے یہ کان حاصل ہوگئی ہے ۔ اوڈیشہ کی کوئلہ کی کان کو برقی شعبہ کیلئے مختص کیا تھا اور سمجھا جاتا ہے کہ وہاں سے جملہ 28.77 ملین ٹن کوئلہ نکالا جاسکتا ہے ۔ انیل امبانی کی قیادت والی ریلائینس سمنٹس نے ہندوستان زنک اور او سی ایل آئرن اینڈ اسٹیل کو ھیچھے چھوڑتے ہوئے سیال گوگھری کوئلہ کی کان مدھیہ پردیش چھند واڑہ میں حاصل کرلی ۔ وزیر کوئلہ و توانائی پیوش گوئل نے میڈیا سے کہا کہ حکومت کو اس ہراج سے ملنے والی رقم ریاستوں کی ترقی کے پراجیکٹس پر خرچ کی جائیگی ۔

TOPPOPULARRECENT