Tuesday , December 12 2017
Home / مضامین / جی ایم آر ورا لکشمی فاؤنڈیشن میں روزگار سے مربوط کورسس

جی ایم آر ورا لکشمی فاؤنڈیشن میں روزگار سے مربوط کورسس

بیروزگار نوجوانوں ، لڑکیوں اور خوا تین کیلئے مختصر مدتی کورسس

محمد محمود علی خان
راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کے احاطہ میں GHIAL کی جانب سے جی ایم آر ورا لکشمی فاؤنڈیشن کا قیام 2006 ء میں عمل میں آیا جہاں تعلیم ، صحت اور کمیونیٹی ڈیولپمنٹ پر کام کیا جارہا ہے ۔ درگا پرساد آر آر ایس سینئر پروگرام لیڈر ورا لکشمی فاؤنڈیشن نے بتایا کہ جی ایم آر گروپ کی جانب سے ایرپورٹ سے متاثرہ افراد کی ترقی اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے فاؤنڈیشن قائم کیا گیا ہے اور بیروزگار نوجوانوں لڑکیوں اور گھر یلو خواتین کیلئے روزگار سے مربوط کورسس شروع کئے گئے جو مختصر مدتی کورسس کے ذریعہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ابھارتے ہوئے انہیں روزگار فراہم کیا جارہا ہے ۔ ملک بھر میں 20 سنٹرس ہیں ، سالانہ 45 ہزار نوجوانوں کو ٹریننگ دی جارہی ہے اور شمس آباد سنٹر میں سالانہ پانچ سو نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں ٹریننگ دی جارہی ہے۔ کورسس کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو اسپوکن انگلش ، سافٹ اسکل ، کمپیوٹر کی تربیت اور یوگا روزانہ کرایا جاتا ہے ۔ جی ایم آر ورا لکشمی فاؤنڈیشن میں لڑکوں کیلئے کورسس اور پلیمنٹ کا جدول
تمام کورسس کی تکمیل کے بعد ملازمت تک فاؤنڈیشن رہنمائی کر رہی ہے ۔ اس کے علاوہ خواتین کیلئے Joot سے تیار ہونے والے فولڈرس اور بیاگس کی ٹریننگ دیکر وہی پر ان کے ذریعہ تیار کرواکر انہیں فروخت ہونے پر آنے والی آمدنی خو اتین میں ہی تقسیم کی جارہی ہے جس سے ہر ایک خاتون کو ماہانہ آٹھ تا دس ہزار روپئے کی آمدنی ہورہی ہے۔
جی ایم آر ورا لکشمی فاؤنڈیشن کی جانب سے بال بڑی اسکولس قائم کئے گئے ہیں جہاں طلباء کو بہتر تعلیم کے ساتھ نیوٹریشن غذا بھی دی جارہی ہے ۔ سرکاری مدارس میں ٹیچرس کی قلت پر فاؤنڈیشن کی جانب سے ودیا والینٹر ٹیچرس کا تقرر کرتے ہوئے ان کی تنخواہ بھی دی جارہی ہے ۔ گزشتہ سال سے سرکاری مدارس میں طلباء میں نوٹ بکس اور جوتے و دیگر ضروری اشیاء کی بھی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ درگا پرساد نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی اسکیم NMM اسکالرشپ کیلئے آٹھویں جماعت کے طلباء کیلئے ٹسٹ لیا جاتا ہے جس میں کامیاب طلباء کو آئندہ چار سالں کیلئے سالانہ 8000 روپئے اسکالرشپ بھی دی جارہی ہے ۔ ورا لکشمی فاؤنڈیشن کی جانب سے سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے ذہین طلباء کو سالانہ چھ طلباء کا انتخاب کر کے ان کی ابتدائی تعلیم سے لیکر اعلیٰ تعلیم تک کے تمام اخراجات فاؤنڈیشن کی جانب سے کئے جارہے ہیں۔ اب تک 109 طلباء کا انتخاب عمل میں آچکا ہے ۔
فاؤنڈیشن کی جانب سے صحت پر بھی کام کرتے ہوئے موبائیل ہاسپٹل کے ساتھ 7 مقامات پر روزانہ ایک مقام پر ڈاکٹرس معائنہ کرتے ہوئے مفت دوا تقسیم کرنے کے ساتھ 55 سال سے زائد عمر حضرات و خواتین کیلئے مفت علاج و آپریشن جس میں آنکھ و دیگر کا کیا جارہا ہے جو Help Age India کی مدد لی جارہی ہے۔ حاملہ خواتین کیلئے خصوصی کیمپس منعقد کرتے ہوئے ان میں شعور بیداری کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر تفصیلی بیان کیا جاتا ہے اور انہیں سنٹرس پر روزانہ نیوٹریشن غذا بھی فراہم کی جارہی ہے۔
GMRUF کی جانب سے شمس آباد میں اب تک آٹھ ہزار سے زائد نوجوانوں کو ٹریننگ دی جاچکی ہے جن میں 89 فیصد نوجوان ملک و بیرون ممالک میں بہترین ملازمت حاصل کرچکے ہیں۔ GMRUF میں لڑکوں کیلئے مکمل ریسیڈنشل کورسس ہے اور انہیں مفت غذا بھی فراہم کی جارہی ہے جبکہ لڑکیوں کیلئے صبح 9 بجے تا شام 5 بجے تک ٹریننگ دی جاتی ہے ۔ تمام لڑ کیوں کو شمس آباد بس اسٹانڈ سے بس کی سہولت مہیا کی گئی ہے اور شام کو انہیں بس کے ذریعہ ہی روانہ کیا جاتا ہے۔
مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9885574742, 9247087620, 9949369720 پر معلومات حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT