Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / جی ایم آر ورا لکشمی فاونڈیشن ٹریننگ کورس کیلئے 5 فروری کو اہلیتی ٹسٹ

جی ایم آر ورا لکشمی فاونڈیشن ٹریننگ کورس کیلئے 5 فروری کو اہلیتی ٹسٹ

شمس آباد ۔ 3 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : جی ایم آر ورا لکشمی فاونڈیشن کی جانب سے مختلف ٹریننگ کورس کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ جس کے لیے 5 فروری کو اہلیتی ٹسٹ مقرر کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے بموجب بے روزگار نوجوان اور خواتین کے لیے روزگار فراہم کرنے کے لیے یہ ایک سنہرا موقع ورا لکشمی فاونڈیشن فراہم کررہا ہے ۔ مختلف کورس میں ڈومسٹک بی پی او جس کے لیے ڈگری کامیاب ہونا لازمی ہے ۔ اس کے علاوہ ٹیلرنگ ، ویلڈنگ ، ریفریجریٹر ، اے سی ، آٹو موبائیلس ، ٹو وہیلرس کی مرمت ، الیکٹرک ہاوس وائرنگ وغیرہ مختصرمدتی کورس کا آغاز اہلیتی ٹسٹ کے بعد سے ہوگا ۔ داخلہ لینے والے طلباء کو قیام و طعام کا مفت انتظام کیا جائے گا ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9949369720 ، 9949988686 پرربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT