Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / جی ایم سی سی کی میٹنگ سے قبل دارجلنگ میں پھر دھماکہ

جی ایم سی سی کی میٹنگ سے قبل دارجلنگ میں پھر دھماکہ

دارجیلنگ25اگست (سیاست ڈاٹ کام ) سکھیا پوکھاری تھانہ کے نزدیک گزشتہ روز ہونے والے دھماکہ کے 24 گھنٹے کے اندر ہی آج پھر تیستا بازار کے نزدیک پیشوک برج کو دھماکہ سے اڑانے کی کوشش کی گئی۔ خیال کیا جاتا ہے ، اس کا مقصد جی ایم سی سی کی 29 اگست کو نبانہ ہونے والے امن مذاکرات کے لئے علاقے سے نمائندہ وفد کے انتخاب کے واسطے آج جی ایم سی سی کے لیڈروں کو چیتر میں میٹنگ کے لئے جمع ہونے سے باز رکھنا تھا۔ امن مذاکرات کی صدارت وزیر اعلی ممتا بنرجی کرنے والی ہیں۔ فارنسک سائنس کے ماہرین نے آج صبح پیش آئے دھماکہ کے مقام کا دورہ کیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT