Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایچ ایم سی ، 3 کواپیڈ ارکان کے لیے 108 درخواستیں

جی ایچ ایم سی ، 3 کواپیڈ ارکان کے لیے 108 درخواستیں

حیدرآباد ۔ 6 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کو کواپیڈ ممبرس کے سلیکشن کے لیے کم و بیش 108 درخواستیں وصول ہوئی ہیں ۔ تین اہل ارکان بشمول ایک خاتون ممبر کا انتخاب کارپوریشن کے منتخب ارکان بشمول بہ اعتبار عہدہ ارکان ندائی ووٹ کے ذریعہ کریں گے ۔ اس مقصد کے لیے ایک علحدہ اجلاس طلب کیا جائے گا گذشتہ ماہ جی ایچ ایم سی نے کوآپشن ممبرس کے سلیکشن کے لیے درخواستیں طلب کی تھیں ۔۔

 

جیویلری تاجرین ہڑتال کو ٹریڈ اسوسی ایشنس کی تائید، سونا ، پارچہ پر ڈیوٹی سے دستبرداری کا مطالبہ
حیدرآباد ۔ 6 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : پہلی بار مختلف 29 ٹریڈ اسوسی ایشنس نے جواہرات اور پارچہ جات کے تاجرین جو کہ ایک فیصد سنٹرل ایکسائز اور 2 فیصد پارچہ جات پر ٹیکس کے خلاف ہڑتال پر ہیں سے اظہار یگانگت کرتے ہوئے ان کی تائید کی ۔ ٹی ایس ایف سی سی ٹی نے گولڈ پر ایکسائز ڈیوٹی اور ریڈیمٹیڈگارمنٹس پر ڈیوٹی کی سخت مخالفت کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی ہے کہ عالمی طور پر سونے کی قدر میں کمی کے پیش نظر حکومت کو اپنا فیصلہ واپس لینا چاہئے ۔ ٹی ایس ایف سی سی ٹی کے صدر پرکاش امانا بولو اور جنرل سکریٹری سی آنند کمار ، سوما دیانند خازن نے پریس کانفرنس سے مخاطب کیا ۔ ٹریڈ اسوسی ایشن قائدین نے بتایا کہ اس سلسلہ میں وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر فینانس دیگر وزراء سے ملاقات کی جائیگی ۔۔

TOPPOPULARRECENT