Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایچ ایم سی آٹو ٹپرس اور ڈسٹ بینوں کی تقسیم

جی ایچ ایم سی آٹو ٹپرس اور ڈسٹ بینوں کی تقسیم

چیف منسٹر کے سی آر افتتاح کریں گے ، کمشنر بلدیہ سومیش کمار
حیدرآباد ۔ 29 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز): کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن مسٹر سومیش کمار نے بتایا کہ سوچھ حیدرآباد پروگرام کے تحت شہر حیدرآباد کو گلوبل سٹی میں تبدیل کرنے کے حکومت کے منصوبہ کے تحت جی ایچ ایم سی کی جانب سے 2000 سوچھ آٹو ٹپرس اور 44 لاکھ ڈسٹ بینوں کی تقسیم کے سلسلہ میں تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جس کی اندرون ایک تا دو دن نیکلس روڈ پر واقع پیپلز پلازا پر منعقدہ تقریب میں چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے ہاتھوں تقسیم عمل میں آئے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ پیپلز پلازا گراونڈ پر جہاں زائد از صرف 900 آٹو ٹپرس ٹھہرانے کی گنجائش ہے جب کہ مابقی آٹو ٹپرس کو جلسہ گاہ کے روبرو رکھا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ متذکرہ مجوزہ پروگرام کے مقام پیپلز پلازا کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے مجوزہ پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے انتظامات کو قطعیت دینے سے متعلق جی ایچ ایم سی عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT