Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایچ ایم سی اسٹینڈنگ کمیٹی کا اہم اجلاس

جی ایچ ایم سی اسٹینڈنگ کمیٹی کا اہم اجلاس

تعمیری کاموں کیلئے 7,616 کروڑ روپئے کی منظوری کی سفارش
حیدرآباد۔ 20 اکتوبر (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی میں آج اہم فیصلے لئے گئے۔ میئر حیدرآباد بی رام موہن کی صدارت میں منعقدہ اسٹینڈنگ کمیٹی میں 6 اہم کاموں پر رضامندی ظاہر کی گئی اور ڈبل بیڈرومس کی تعمیر کیلئے 792,50 کروڑ روپئے جنرل فنڈ کے بشمول کل 7616.76 کروڑ روپئے رقم منظور کرنے کیلئے حکومت کو سفارش روانہ کرنے کا فیصلہ لیا گیا جبکہ چنگی چرلہ میں 100 ایم ایم ڈایا پائپ لائن کیلئے محکمہ آبرسانی کو ادا شدنی 2.62 کروڑ روپئے کی رقم کو منظوری دے دی گئی۔ اس طرح بٹانیکل گارڈن تا حفیظ پیٹ ریلوے ٹریک تک سڑک کی توسیع کے کاموں کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا جس کے لئے ضروری جائیدادوں کے حصول کیلئے بات چیت و رابطہ کیلئے اتفاق کرتے ہوئے منظوری دے دی گئی۔ جبکہ نلگنڈہ چوراہا فلائی اوور کی تعمیر میں حاصل کردہ اراضی اور پنجہ گٹہ تا راجیو سرکل تک سڑک کی توسیع میں حاصل شدہ اراضی کی رقم کو سٹی سیول کورٹ میں جمع کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ کنڈاپور تا جوبلی ہلز برائے راگھویندر نگر کالونی سڑک کو 30 فٹ تک کشادگی کیلئے حصول اراضی کو اسٹینڈنگ کمیٹی نے منظوری دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT