Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایچ ایم سی انتخابات، سرگرمیوں میں شدت

جی ایچ ایم سی انتخابات، سرگرمیوں میں شدت

فہرست رائے دہندگان کی اجرائی، انتخابی مبصرین کی تعیناتی
حیدرآباد 12 جنوری (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے مجوزہ انتخابات کیلئے اعلامیہ کی اجرائی کے ساتھ ہی حیدرآباد ہی نہیں بلکہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن آفس واقع ٹینک بینڈ پر بھی انتخابی سرگرمیوں میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔ اعلیٰ عہدیداران جی ایچ ایم سی نے بتایا کہ فہرست رائے دہندگان کی اجرائی عمل میں لائی جاچکی ہے اور اس فہرست کی روشنی میں گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں رائے دہندوں کی جملہ تعداد 74,36,247 لاکھ بتائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ نئے رائے دہندوں کے ناموں کی شمولیت کی تعداد 3,83,530 بتائی گئی ہے اور فہرست رائے دہندگان سے فرضی ناموں و بوگس رائے دہندوں کے جملہ 15,217 ناموں کو خارج کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مکانات کی تبدیلی کی وجہ سے پتوں کی تبدیلی کے باعث 41,011 رائے دہندوں کے نام و پتے تبدیل کئے گئے۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات کیلئے ریاستی الیکشن کمیشن نے مبصرین کی نامزدگی عمل میں لائی ہے۔ اس طرح جملہ 24 سینئر آئی اے ایس عہدیداروں کو بحیثیت انتخابی مبصرین تقرر کیا گیا۔ امیدواروں کے انتخابی مصارف پر نظر رکھنے اور تفصیلی جائزہ لینے کے لئے مزید 20 عہدیداروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔ جی ایچ ایم سی کے ذرائع نے بتایا کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات کے لئے پرچہ جات نامزدگیوں کے ادخال کا آغاز ہوا ہے۔ پرچہ جات نامزدگیوں کے داخل کرنے کی آخری تاریخ 17 جنوری سہ پہر 3 بجے ہوگا۔ 18 جنوری پرچہ جات نامزدگیوں کی جانچ و تنقیح کی جائے گی اور 21 جنوری پرچہ جات نامزدگیوں سے دستبرداری کی تاریخ ہوگی اور 2 فروری جی ایچ ایم سی انتخابات کے لئے رائے دہی ہوگی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT