جی ایچ ایم سی انتخابات میں بھی

حیدرآباد 16 ستمبر (پی ٹی آئی) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے میدک میں اپنی پارٹی کی شاندار کامیابی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ دراصل ریاستی حکومت کی کارکردگی پر عوام کی مہر توثیق ہے۔ مسٹر چندرشیکھر راؤ نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں بڑی عجلت کے ساتھ فی الفور تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کی طلبی کے خواہشمند ہیں لیکن آندھراپردیش تنظیم جدید قانون کے تحت اِس نوتشکیل شدہ ریاست کو 2 ڈسمبر تک اپنا بجٹ منظور کرنے کی سہولت حاصل ہے۔ ایک سوال پر مسٹر چندرشیکھر راؤ نے اپنے اِس یقین کا اظہار کیاکہ آئندہ جی ایچ ایم سی انتخابات میں بھی ٹی آر ایس کو شاندار کامیابی حاصل ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT