Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایچ ایم سی انتخابات میں توسیع کا خیرمقدم ، امجد اللہ خان خالد کا بیان

جی ایچ ایم سی انتخابات میں توسیع کا خیرمقدم ، امجد اللہ خان خالد کا بیان

حیدرآباد /7 جنوری ( پریس نوٹ ) سابق کارپوریٹر اعظم پورہ مجلس بچاؤ تحریک جناب امجد اللہ خان خالد نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں ایک مہینہ کی توسیع سے متعلق حیدرآباد ہائی کورٹ کے حکم کا خیرمقدم کیا اور اسے صحیح وقت پر صحیح قدم قرار دیا ۔ جناب امجد اللہ خان خالد نے آج ایک بیان میں کہا کہ ریاست تلنگانہ میں برسر اقتدار ٹی آر ایس حکومت نے جی او جاری کرتے ہوئے انتخابی عمل کی مدت کو گھٹاکر 15 دن کردیا تھا ۔ ہائی کورٹ نے پرانے طریقے کار کے مطابق جی ایچ ایم سی کے انتخابات منعقد کرنے اور انتخابی عمل کیلئے 31 دن کا وقت دینے کا حکم دیا ہے جو ایک لائق تحسین اقدام ہے اور انتخابات کے منصفانہ طور پر انعقاد کیلئے یہ اقدام ضروری تھا ۔

TOPPOPULARRECENT