Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایچ ایم سی انتخابات میں ٹی آر ایس کے ساتھ اتحاد کا منصوبہ نہیں ، بی جے پی ترجمان پرکاش ریڈی

جی ایچ ایم سی انتخابات میں ٹی آر ایس کے ساتھ اتحاد کا منصوبہ نہیں ، بی جے پی ترجمان پرکاش ریڈی

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز): بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان پرکاش ریڈی نے کہا کہ جی ایچ ایم سی انتخابات میں بی جے پی کا ٹی آر ایس کے ساتھ اتحاد کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور پارٹی ان انتخابات میں ٹی ڈی پی کے ساتھ مل کر مقابلہ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ، جی ایچ ایم سی انتخابات میں تلگو دیشم پارٹی کے ساتھ مل کر مقابلہ کرے گی اور ٹی آر ایس اور بی جے پی کے درمیان اتحاد کا کوئی سوال نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نارائن کھیڑ اور ورنگل کے ضمنی انتخابات میں بھی مقابلہ کرے گی ۔ بی جے پی ورنگل لوک سبھا نشست کے لیے چناؤ میں تلگو دیشم کے ساتھ اتحاد کرتے ہوئے مقابلہ کرے گی اور عنقریب امیدواروں کو قطعیت دی جائے گی ۔ اس مقصد کے لیے بی جے پی نے دو کمیٹیاں بنائی ہیں جو امیدواروں کے ناموں کو قطعیت دیں گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT